منصوبے ادھورے: ضلع  مظفرگڑھ کی محرومیاں برقرار

  منصوبے ادھورے: ضلع  مظفرگڑھ کی محرومیاں برقرار

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار)جنوبی پنجاب کے قدیمی ضلع مظفرگڑھ کی(بقیہ نمبر61صفحہ7پر)

 محرومیوں کے ازالے کے لئے مختلف افسران نے متعدد منصوبوں کے اعلانات کیساتھ عملی طور پر افتتاحی امور  شروع کئے مگر بدقسمتی سے منصوبوں کی تکمیل سے قبل ہی افسران کے تبادلوں کی وجہ سے نئے افسران نے سابقہ جاری منصوبوں کو عوام کے مستفید ہونے سے قبل ہی محروم کردیا۔مکمل سابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کیجانب سے عوام کو ایک جگہ پر تمام سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے جنرل بس اسٹینڈ کی مکمل بحالی کے لئے کام شروع کیاجبکہ شہریوں کو بہتر تفریح کے لئے فیاض پارک کو جدید طرز کے مطابق ماہرین سے تذئن وآرائش اور سفاری پارک کے قیام کے لئے عملی طور پر اقدامات کرتے ہوئے کام شروع کیا سابق ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کے بعد مذکورہ تینوں منصوبوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا اور شہریوں کو ان منصوبوں سے مستفید ہونے سے قبل ہی محروم کردیا گیا۔مظفرگڑھ میں تعلیم اور صحت کے شعبہ جات میں جہاں وزیراعلی و دیگر منتخب نمائندگان نے متعدد بار عوام کو تسلیوں سے نوازا وہیں عوامی مفادات کے پیش نظر شروع ہونے والے منصوبے بھی افسران کی تبدیلی کی بھینٹ چڑھنا مظفرگڑھ کی عوام کا مقدر بن چکا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب، کمشنر ڈی جی خان اور ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ سمیت فیاض پارک کی تذئن وآرائش اور سفاری پارک کے قیام کے عوامل کو فوری طور پر شروع کیا جائے۔

محرومیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -