ملتان،چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،شہریوں کو لاکھو ں کانقصان

 ملتان،چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،شہریوں کو لاکھو ں کانقصان

  

  ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے(بقیہ نمبر65صفحہ7پر)

۔تفصیل کے مطابق تھانہ جلیل آباد کے علاقے عزیز ہوٹل عمران بٹ سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے جھپٹا مارکر موبائل مالیت65ہزار چھین کر لیگئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے یعقوب ٹاون عمران سے تین مسلح ڈاکو نے روک کر موٹرسائیکل لیگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے ڈیہڑ چوک شعیب کے گودام میں چار نامعلوم افراد نے داخل ہوکرملازمین کو یرغمال بناکر دوٹریکٹر اور نقدی مالیت10لاکھ لیگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے میڈیسن مارکیٹ سے محمد فرحان کی موٹرسائیکل، ضلع کچہری سے قیصر عباس کا موبائل مالیت 40ہزار، تھانہ قطب پور کے علاقے گارڈن ٹاون محمد اکرم کیگھر کا سوئی گیس میٹر، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میتلا ٹاون محمد عمران کی موٹرسائیکل، حسن سوالی محمد زاہد کے گھر سے نقدی و سونا مالیت 66ہزار، تھانہ بی زید کے علاقے واپڈا ٹاون کامران،ماڈل ٹاون محمد ناصر،تھانہ نیوملتان کے علاقے رحمان کالونی فیاض احمد، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے منظور آباد خرم ریاض کی موٹرسائیکلیں، تھانہ کوتوالی کے علاقے عید گاہ جنازہ سے محمد وحید ودیگر افراد کے 25موبائل، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے فاروق احمد کے گھر سے تین بکرے مالیت1لاکھ 20ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے بلی والہ مویشی منڈی سے محمد ریاض سے ملزم انصر وغیرہ ویہڑہ مالیت70ہزار، تھانہ قادر پور راں کے علاقے غلام مصطفی کیگھر سے نقدی و موبائل اور چاندی مالیت22ہزار،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد ریاض کیگھر سے جانور و سامان مالیت2لاکھ30ہزار جبکہ بشیر احمد کیگھر سے موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -