ڈیرہ، چڑیا گھر کو اپ گریڈ کرنیکی تیاریاں 

  ڈیرہ، چڑیا گھر کو اپ گریڈ کرنیکی تیاریاں 

  

ڈیرہ غازی خان،خانیوال (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈیرہ غازیخان کے چڑیا گھر کو اپ گریڈ کیاجائے گا. سکیم کی فوری تیاری کیلئے احکامات جاری (بقیہ نمبر66صفحہ7پر)

کر دیئے گئے ہیں. بچوں کی تفریح کیلئے زیبرا اکتوبر تک ڈیرہ غازیخان پہنچا دیاجائے گا. مگر مچھ کی فراہمی کیلئے سیکرٹری وائلڈ لائف سے بات کر لی گئی ہے. یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے چڑیا گھر کے معائنہ کے دوران کہی. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے اجازت ملنے پر چڑیا گھر عوام کی تفریح کیلئے کھول دیاگیاہے تاہم کورونا وائرس کی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرایاجائیگا. انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کی عمارتوں کو جاذب نظر بنانے کیلئے رنگ و روغن کرنے کے ساتھ سائنیج بہتر کی جائے گی.  حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے وائلڈ لائف پارک اور چڑیا گھر کھولنے کا حکم دیا ہے ایس او پیز کے تحت پارکس کھولنے کے لیے متعلقہ حکام کو اگاہ کر دیا گیا ہے۔

تیاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -