رحیم یارخان نیٹ کیفوں کی تعداد میں اضافہ

  رحیم یارخان نیٹ کیفوں کی تعداد میں اضافہ

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) شہر بھر میں نیٹ کیفوں کی بھر مار ہو گئی،غیر اخلاقی مواد موجود،طلباء  اورنوجوان نسل اخلاقی اورذہنی طور پر تباہ ہوگئی شہر کے مختلف(بقیہ نمبر68صفحہ7پر)

 علاقوں فردوس مارکیٹ،گلشن عثمان،ہوائی اڈاروڈ،شہباز پور روڈ،تھلی روڈ ودیگر مارکیٹس میں نیٹ کیفوں کی بھرمار ہے جہاں کمپیوٹرز میں غیر اخلاقی موادرکھا جاتا ہے اوران نیٹ کیفوں میں طلباء،نوجوانوں کی اکثریت موجود ہوتی ہے جو کہ نوجوانوں کو اخلاقی اورذہنی طورپر تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں پاکیزہ رشتوں کا احترام ختم اورجرائم اورغیرت کے نام پر قتل عام ہوتا جا رہا ہے سیاسی،سماجی،علمی اوردینی شخصیات چوہدری خیام کاظم وڑائچ،پنجاب ٹیچرزیونین کے صدررانا شہباز صفدر،جمعیت علماء  اسلام کے تحصیل صدروفاق المدارس کیضلعی سربراہ مولانا عامر فاروق عباسی اورڈسٹرکٹ بار کے ممبرچوہدری شہزاد احمد دیو ایڈوکیٹ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منتظر مہدی سے فوری طور پر ایکشن لینے اورفحش موادرکھنے والے نیٹ کیفوں کے مالکان کو سزااورنیٹ کیفے سیل کرنے اورکیبن سسٹم ختم کرنے اورسی سی ٹی وی مانیٹرنگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستبقل محفوظ ہوسکے۔

نیٹ کیفوں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -