ملتان سمیت مختلف شہروں میں 15اگست سے پولیو مہم شروع 

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں 15اگست سے پولیو مہم شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان، بہاولپور(وقائع نگار، بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع ملتان میں 15 اگست سے شروع ہونے والی چار روزہ پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔مہم کے(بقیہ نمبر70صفحہ7پر)
 دوران پانچ سال سے کم عمر کے 9 لاکھ7 ہزار267 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جب کہ گھر گھر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے2155 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے لئے427 ایریا انچارج اور134 یو سی ایم اووز مقرر کر دیئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت،ڈبلیو ایچ اور یونیسیف کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہپولیو کے خلاف سہ روزہ اسپیشل مہم (کیس ریسپانس) بہاول پور ضلع میں 15اگست سے شروع ہو گی۔ اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے 729763بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے 1455ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 1288موبائل ٹیمیں اور 167فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں۔ پولیو کے خلاف سہ روزہ سپیشل مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر مظفر خاں سیال کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اورنگزیب ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد طارق، فوکل پرسن ڈاکٹر راؤ محمد ذاکر، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر یاسر نواز، ضلع بھر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
شروع