14اگست ہماری خود احتسابی  کا دن ہے،ذیشان گورمانی

  14اگست ہماری خود احتسابی  کا دن ہے،ذیشان گورمانی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہاہے کہ14اگست کا دن اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ(بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

 شکر بجالانے اور تجدید عہد کا دن ہے، ہم علامہ اقبالؒ اور قائد اعظمؒ کے حقیقی پاکستان کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، آزادی ایک نعمت ہے جو قومیں آزادی کے نعمت سے محروم ہیں وہ آزادی کی اصل قدر و منزلت سمجھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں کی قربانیوں سے پاکستان آزاد ہوا ہے،ہمیں اس آزادی کے تحفظ اور دو قومی نظریے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،جس مقصد کیلئے پاکستان معرض وجود میں آیا تھا اس مقصد کے تکمیل تک ہمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوگی،انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق نے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد اور خومختار ریاست کا خواب دیکھا قائد اعظم محمد علی جناح نے ولولہ انگیز تحریک کے ذریعے اس خواب کو تعبیر بخشی اس دن ہمیں ان عظیم شہیدوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا، 14 اگست کادن اپنے ان جوانوں کو بھی سلام پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے مملکت خداداد پاکستان کی آزادی کے تحفظ کیلئے آج تک اپنی جانوں کا نظرانہ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ماضی کے غلطیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کا ازالہ کرنا ہوگا تاکہ آزادی کے اصل ثمرات عوام تک پہنچ سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ14 اگست کا دن ہماری خود احتسابی کا بھی دن ہے، افواج پاکستان کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہواہے پاکستان کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوچکے ہیں مسلح افواج کی قربانیاں اور کوششیں قابل ستائش ہیں۔

ذیشان گومانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -