لیہ:پرائس کنٹرول  مجسٹریٹس ان  ایکشن، گراں فروشوں کو جرمانے

  لیہ:پرائس کنٹرول  مجسٹریٹس ان  ایکشن، گراں فروشوں کو جرمانے

  

لیہ (نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء کی ہدایت پر صارفین کو اشیاء خورد نوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 72مقامات پر قیمتوں کی پڑتال کی گئی اس دوران 18دوکاندارمصنوعی مہنگائی کے مرتکب پائے گئے جنہیں موقع پر 19ہزا ر5 سوروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔تفصیل کے مطابق دوران معائنہ خلاف ورزیوں پر لیہ شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈاکٹر طارق گدارہ،عاشق حسین نے خلاف ورزی پر 6ہزار روپے جرمانہ،غلام یاسین واندر نے کاظمی چوک پر 3ہزارروپے،شہباز حسین کھوکھر نے کروڑ میں 35سو روپے جرمانہ، چوک اعظم میں محمدصدیق نے 4ہزار روپے،چوبارہ میں خالد محمود اور مصطفی طاہر نے 6ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح سول ڈیفنس آفیسر محمد توقیر عباس اور انسٹرکٹر محمد بلال فاروق نے تحصیل کروڑ لعل عیسن میں کارروائی کر تے ہو ئے 4 آئل ایجنسیاں سیل اور5 گیس ری فلنگ کرنے والوں پربھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -