ڈیرہ غازیخان، قبائلی علاقوں میں وٹرنری مراکز اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ 

ڈیرہ غازیخان، قبائلی علاقوں میں وٹرنری مراکز اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ 

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے قبائلی علاقوں میں ویٹرنری (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

مراکز اپ گریڈ کئے جائیں گے۔مویشی پال کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔یہ بات ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر توصیف طاہر نے ضلع ڈیرہ غازی کے قبائلی علاقہ کے دورہ کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین،ڈپٹی ڈائریکٹر تونسہ اور دیگر سٹاف موجود تھا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے سول  ویٹرنری ڈسپنسری بارتھی کا معائنہ کیا۔سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ادویات اور ویکسین کا جائزہ لیا۔انہوں نے موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کو بھی چیک کرنے کے ساتھ فیلڈ میں کام کرنے والے عملہ کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے پر خطر راستے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ نہیں بن سکتے،  گھروں کی دہلیز پر مویشیوں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے قبائلی علاقہ کے مکینوں سے بھی ملاقات کی اور سٹاف کی کارکردگی سے متعلق معلومات حاصل کیں جس پرمقامی عمائدین نے ویٹرنری سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے ڈپٹی ڈائریکٹر تونسہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈسپنسریوں کی عمارتوں کے منصوبہ کی جلد تکمیل اور مٹیریل کا معیار چیک کرنے کیلئے کڑی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔ایس ڈی او بلڈنگز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے تاکہ منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جاسکے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -