ممکنہ مون سون،ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی متحرک،اندرون شہر صفائی مہم تیز
ملتان (سپیشل رپورٹر)ممکنہ مون سون بارشوں کی پیش نظر ملتان(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی بھی متحرک ہو گء ہے اورڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کمپنی نے اندرون شہر ڈرینز کی ڈیسلٹنگ شروع کر دی ہے۔یونین کونسل 31 اور 33 میں ڈیسلٹنگ کو کام تیز کردیا گیا ہے۔شہر کی گلیوں اور خالی پلاٹوں سے ویسٹ اٹھانے کے ہیوی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ شہر میں شامل ہونے والی نئی یونین کونسلوں میں بھی صفائی کی رفتار بڑھا دی گئی۔اور کمپنی نے بوسیدہ کنٹینرز کی مرمت کا کام بھی تیز کر دیا ہے۔کمپنی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صفائی بارے 1139 پر شکایت کی جائے تاکہ اس کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ہدایت پر عوامی شکایات کے لئے کال سنٹر قائم کرنے کی پلاننگ بھی شروع کردی گئی۔ کال سنٹر سے شکایات کے اندراج اور اس کے ازالے کا ڈیجیٹل نظام قائم ہو سکے گا۔
مہم تیز