اسلامیہ یونیورسٹی،فیکلٹی آف میڈیسن  اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ڈیپارٹمنٹ  میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کا شعبہ  قائم، ڈاکٹر اختر شعبے کے سربراہ مقرر

اسلامیہ یونیورسٹی،فیکلٹی آف میڈیسن  اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی رہنمائی میں جامعہ میں جدید اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ شعبہ جات کے قیام کا سلسلہ جاری ہے۔ فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کا شعبہ قائم کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اختر ایسوسی ایٹ پروفیسر کو اس شعبے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے بتایا کہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے شعبے میں شام کی کلاسز میں داخلے فراہم کیے جائیں گے اور تمام تر نصاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گائیڈ لائن کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز وائس چانسلر کے تدبر اور ویژن کا عکاس ہے جس میں ایسٹرن میڈیسن، ہومیو پیتھی، فزیو تھراپی، ہیومین ڈائٹ اینڈ نیوٹریشن اور سکول آف نرسنگ مکمل طور پر فعال کر دئیے گئے ہیں۔ 

مقرر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -