وہاڑی: گیس سلنڈر دھماکے، انتظامیہ  سول ڈیفنس ٹیمیں آپریشن سے گریزاں 

وہاڑی: گیس سلنڈر دھماکے، انتظامیہ  سول ڈیفنس ٹیمیں آپریشن سے گریزاں 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) نادر مارکیٹ دانیوال روڈپرہونے والے گیس سلنڈروں کے پھٹنے اوردھماکے ہونے(بقیہ نمبر46صفحہ10پر)

 کے باوجودتاحال ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سول ڈیفنس نے کوئی کاروائی نہیں کی ذرائع کے مطابق متاثرہ دکان میں اس وقت بھی ایک بڑے سلنڈرسے گیس لیک ہورہی ہے حادثہ میں باپ بیٹااورایک ہمسایہ بری طرح جھلس گئے تھے جنہیں ڈی ایچ کیوہسپتال میں لے جایا گیا اور حالت بگڑنے پر برن یونٹ نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔تفصیل کے مطابق اتوارکے روزہونے سلنڈروں کے دھماکوں کے بعدبھی انتظامیہ اورمحکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے آج کے دن تک جائے وقوعہ پرجانے کی بھی تکلیف گوارا نہیں کی ہے اورنہ ہی کوئی کاروائی کی ہے پورے شہراورگردونواح میں ریفلنگ کاسلسلہ بدستورجاری ہے اورکوئی روکنے والانہیں ہے زرائع کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس مبینہ طور پر گیس فلنگ کی دوکانوں سے مبینہ منتھلی لیتی ہے اسی وجہ سے سرعام دوکاندار گیس ری فلنگ کرتے نظر آتے ہیں قبل ازیں بھی وہاڑی شہراورگردونواح میں سلنڈرپھٹنے کے واقعات رونماہوچکے ہیں جس دکان میں موجودہ دھماکے ہوئے ہیں تقریباًدوسال قبل بھی اسی دکان میں دھماکے ہوچکے ہیں لیکن انتظامیہ نے اس وقت بھی کوئی کاروائی نہیں کی تھی کہ دوبارہ وقوعہ ہوگیاشہریوں امتیازاحمد،غلام مرتضی،تاج محمد،غلام قادر،محمدانوار،مبشراحمد،واجدعلی ودیگرکاکہناہے کہ انتظامیہ کی طرف سے کاروائی نہ کی جاناانتہائی افسوسناک ہے کمشنرملتان اورڈپٹی کمشنرسے کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

گریزاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -