ڈیرہ، تجاوزات کیخلاف آپریشن، عارضی اور پختہ تعمیرات مسمار، دکانیں سیل
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ڈیرہ غازی خان شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں عارضی (بقیہ نمبر45صفحہ10پر)
او رپختہ تعمیرات مسمار اور 29دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے آپریشن کی نگرانی کی. اسسٹنٹ کمشنر صدر راشد نعمت اور دیگر افسران ہمراہ تھے.ضلعی حکومت ڈیرہ غازی خان نے شہر میں محرم کے روٹ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس میں کارپوریشن،پولیس اور ریونیو سمیت متعلقہ محکمے شامل تھے چوہدری چوک تا کمہاراں والا چوک اور بلاک 43 اور 44 میں بھی عارضی اور پختہ تجاوزات کا صفایا کردیاگیاتجاوزات پر 29 دکانیں سربمہر کردی گئیں۔اے ڈی سی آر و سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ تجاوزات مسمار کرنے کیلئے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔شہر میں بلا امتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گامحرم روٹ کو کلئیر کردیا گیا ہے شہری ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں. سی ای او سمیع اللہ فاروق نے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ شہر ہم سب کا ہے مل کر صاف ستھرا رکھیں گے۔
سیل