عدلیہ کی توہین اور تمسخر(ن) لیگ کا پرانا حربہ، زین قریشی

      عدلیہ کی توہین اور تمسخر(ن) لیگ کا پرانا حربہ، زین قریشی

  

 ملتان(نیوز رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ عدلیہ کی توہین اور تمسخر ن لیگ کا وطیرا ہے۔ مریم نواز نے نیب آفس کے باہر پتھراؤ کرکے اپنے والد میاں نواز شریف کی یاد تازہ کردی ہے۔ جنہوں نے 1999ء میں سپریم (بقیہ نمبر34صفحہ10پر)

کورٹ پر حملہ کیا تھا۔ لیگی رہنما پہلے کہتے ہیں ہم احتساب کیلئے پیش ہو رہے رہیں۔ اس کے بعد مقررہ وقت پر یا تو پہنچتے نہیں یا پہنچتے ہیں تو کوئی ہنگامہ کروا دیتے ہیں تاکہ انصاف میں تاخیر ہوسکے۔ نیب دفتر پر پتھراؤ بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملہ قومی ادارے پر نہیں بلکہ جمہوریت پر حملہ ہے۔ یہ پری پلان حملہ تھا جس کیلئے جنوبی پنجاب سے بھی لیگی کارکنوں کو بلایا گیا۔ بعد ازاں مریم نواز نے جو پریس کانفرنس کی اس میں بھی طے شدہ سوالات کئے گئے اور ان کا جواب دیکر عدلیہ کا مذاق اڑایا گیا۔انہوں نے کہا انہوں نے کہا قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حملے میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کریں کیونکہ ہماری حکومت قانون سب کیلئے کے فارمولے پر عمل درآمد کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ ہم قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے157 کی یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران مختلف شخصیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر تقریب اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب صوبے کا قیام تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام صوبے کے قیام کی کڑی ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا ماضی میں جنوبی پنجاب سے وزیراعظم بھی منتخب ہوئے‘ صدر بھی منتخب ہوئے اور اعلیٰ عہدوں پر رہے لیکن کوئی بھی اعلیٰ عہدیدار صوبہ تو کیاسیکرٹریٹ نہ بنواسکا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ یہاں کے عوام نے تحریک انصاف کو بھر پور مینڈیٹ دیا۔ ہمیں عوامی مینڈیٹ کا احترام ہے۔ عوامی امنگوں کے مطابق جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔ یہاں کے عوام کو ملکی ترقی کا برابری میں حصہ ملے گا۔ روزگار‘ صحت‘ تعلیم‘ صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے موجودہ بجٹ میں ایک خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ یہاں کے منصوبے یہاں پر ہی مکمل ہونگے۔ اوریہاں کے لئے مخصوص فنڈز جنوبی پنجاب کی ترقی پر ہی خرچ ہونگے۔قبل ازیں مخدومزادہ زین حسین قریشی نے ملتان کے حلقے این اے 157 میں مصروف دن گزارا۔ یونین کونسل کائیاں پور میں ذوالفقار چھینہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر تقریب میں شرکت کی۔ موضع رام کلی میں رانا انیس کے چچا کی فاتحہ خوانی کیلئے گئے۔ یونین کونسل 46 میں سابق کونسلر سجاد خا ن بلوچ کی پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ یونین کونسل56 کا دورہ کیا۔ جہاں انہو ں نے پیر کالونی نمبر3میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ پیر کالونی نمبر2میں ملک قیصر‘ محمد اشرف‘ ملک اشرف سگو‘ شرجیل ملک کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ ملک حمید بھٹہ کے بھائی کی  وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔مخدومزادہ زین حسین قریشی نے توسی56‘ یوسی 46‘ کائیاں پور‘ رام کلی‘ پیر کالونی نمبر 2‘ پیر کالونی نمبر3میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور پی ٹی آئی کارکنوں سے ملے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما رانا عبدالجبار‘ شیخ طاہر‘ رانا افضل‘ ملک قیصر بھٹہ‘ نجیب کالرو‘ رانا فاروق‘ رانا شہباز‘ رانا سجاد حمید موجود تھے۔چھینہ اور بلوچ برادری کا پیپلز پارٹی کو خیر باد کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین قریشی نے کہا کہ رانا سجاد حمید رہنماء  تحریک انصاف کے بے حد مشکور ہیں ان کی کاوشوں سے چھینہ اور بلوچ برادری نے ملک ذوالفقارچھینہ کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت کی ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مخدوم زین قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں کرپشن اور تھانہ کلچر کا خاتمہ ہورہا ہے غریب کا اعتمادحکومتی اور قانونی اداروں پر بحال ہو رہا ہے جہاں سے اسے سابقہ دور حکومتوں میں سوائے دھکوں کے کچھ نہیں ملتا تھا آج انہیں اداروں سے غریب کو انصاف مل رہا ہے۔NA156کے ایسے علاقے جو سابقہ حکومتوں میں خستہ حالی کا شکار تھے ان تمام علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا۔

حربہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -