نیب آفس پر حملہ، حکومت تمام کرداروں کوبے نقاب کرے گی،ندیم قریشی 

    نیب آفس پر حملہ، حکومت تمام کرداروں کوبے نقاب کرے گی،ندیم قریشی 

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت و ترجمان حکومت پنجاب  محمد ندیم قریشی نے کہا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کا قومی ادارے پر حملہ جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے۔مسلم لیگ(ن)کی ووٹ کو عزت دو کے نام پر اشتعال انگیزی(بقیہ نمبر35صفحہ10پر)

 اور تشدد کی خواہش کو کبھی پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔قومی ادارے نیب کے آفس پر لیگی کارکنوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس حملہ میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت قانون سب کیلئے کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ محمد ندیم قریشی نے کہا کہ مجرم چاہے امیر ہو یا غریب جرم ثابت ہوگیا تو اسے سزاسے کوئی بھی نہیں بچا پائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد عثمان بزدار نے نیب پیشی میں بغیر پرو ٹوکول اور سیکورٹی تن تنہا پیش ہوکر ایک مثال قائم کردی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کو بھی چاہیے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو رول ماڈل بناتے ہوے اپنے اوپر لگے الزامات کاجواب دیں تاکہ قانون کا بول بالا اور جمہوری روایات پروان چڑھ سکیں۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ سیاسی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کار سرکار میں مداخلت اور قانون کی جانب سے جواب طلبی پر غنڈہ گردی اور دنگا فساد نہ صرف انتہائی شرمناک فعل ہے بلکہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اعلی سطحی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -