نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفر گڑھ قاتلانہ حملے میں زخمی 

  نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفر گڑھ قاتلانہ حملے میں زخمی 

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار)نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ  قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہوگئے مقدمہ درج کرلیا گیا مہر عمر بن غفور ایڈووکیٹ نائب صدر مظفرگڑھ بار کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت وہ اپنے بھتیجے کے ھمراہ میونسپل گرلز ھائی اسکول کے پاس سے(بقیہ نمبر36صفحہ10پر)

 گزر رھے تھے کہ حافظ شہروز عرف شیری نے ان کا موٹر سائیکل روک کر آگے جانے سے منع کیا اور ان کے انکار پر محمد جمیل اور 3 نامعلوم افراد کو بلا کر انھیں سوٹوں سے زدوکوب کرنا شروع کر دیا اور شدید زخمی کرنے کے بعد لوگوں کی مداخلت پر چھوڑا پولیس تھانہ سول لائنز مظفرگڑھ نے حافظ شہروز عرف شیری محمد جمیل اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ھے تاھم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی ھے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے نائب صدر بار پر حملہ کے خلاف آج فل ڈے ھڑتال کی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور مقدمات کی پیروی نہ کی جس کی وجہ سے دوردراز سے آئے ھوئے سائلان کو نہائت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وکلا نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ھے.مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ بار کینائب صدر عمر بن غفور پر شرپسند عناصر کے قاتلانہ حملہ اور تھانہ سول لائن پولیس کی طرف سے ملزمان کو گرفتار کرنے سے انکار کے خلاف صدر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ ملک ارشد حسین بھٹی،جنرل سیکرٹری زبیرخان سہرانی کی قیادت میں وکلاء  نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان عدل کا گیٹ بند کر دیا. جبکہ فل ڈے ہڑتال کی گئی, اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر نائب صدر بارمظفرگڑھ عمربن غفور کے ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج  کی کال دیں گے۔

زخمی

  

مزید :

ملتان صفحہ آخر -