کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر پناہ گاہیں فعال کرنیکا حکم

کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر پناہ گاہیں فعال کرنیکا حکم

  

  مظفرگڑھ (نامہ نگار)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بے گھر،بے سہارا افراد اور مسافروں کیلئے قائم کی گئی پناہ گاھوں کو فوری طور پر فعال کرنے کآ حکم جاری کر دیا وزیر اعظم عمران خان نے 7 اگست کو اپنے دورہ لاھور کے (بقیہ نمبر37صفحہ10پر)

دوران وزیر اعلی ا پنجاب سے ملاقات کے دوران پناہ گاھوں کو دوبارہ فعال کرنے کی ھدائت کی وزیر اعظم نے پناہ گاھوں کے بارے میں ایک رپورٹ دیکھنے کے بعد جس میں بتایا گیا تھا کہ پناہ گاھوں میں دی جانے والی سہولیات یا تو بند ھو چکی ھیں یا ان کا معیار انتہائی طور پر گر چکا ھے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب زاتی دلچسپی لے کر   کورونا وائرس سے پہلے دی جانے والی تمام  سہولیات کو پہلے سے بہتر طریقے سے فراھم کرنے کی ھدائت کی وزیر اعلی ا پنجاب نے تمام ڈویڑنوں کے کمشنرز کو پناہ گاھیں فعال کرنے کے کام کی زاتی طور پر نگرانی کرنے کا حکم دیتے ھوئے کہا ھے کہ پناہ گاھوں کو فعال کیا جائے اور وھاں دی جانے والی سہولتوں کا معیار پہلے سے بھی بہتر بنایا جائے تا کہ بے گھر،بے سہارا افراد اور مسافروں کو تمام سہولتیں دوبارہ سے میسر آ سکیں۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -