ڈیرہ، ڈائریکٹر ایکسائز کی صدر چیمبر آف کامرس،عہدیداروں سے اہم میٹنگ 

  ڈیرہ، ڈائریکٹر ایکسائز کی صدر چیمبر آف کامرس،عہدیداروں سے اہم میٹنگ 

  

 ڈیر ہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی افسران کے ہمراہ چیمبر آف کامرس کے صدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور مرکزی انجمن تاجران کے (بقیہ نمبر25صفحہ10پر)

عہدیدارن کے ساتھ میٹنگ کی، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن عمران اسلم نے ڈپٹی ڈائریکٹر منور احمد خان رند، ETOمحمد نوید، AETOمحمد طارق جاوید اور انسپکٹر سید عامر عباس کے ہمراہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال سابق سینئر نائب صدر شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، سابق نائب صدر مرزا محمد آصف اقبال ممبران ایگزیکٹو کمیٹی ملک ریاض احمد، محمد علی خان نصوحہ، حاجی محمد زبیر نظامی، حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی، خلیل احمد خان علیانی، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد کاشف صدیق، ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد نقیب، سیکریٹری جنرل چیمبر محمد مجاہد ملک اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایکسائز عمران اسلم نے شرکا کو حالیہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے epayایپ لاؤنچ کرکے گھر بیٹھے ادائیگیوں کیلئے سہولت فراہم کررکھی ہے اسی طرح epayکے ذریعے ادائیگی پر مزید 5%اضافی رعائت بھی دی جارہی ہے انہوں نے ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس کے اراکین کو محکمہ کے سابقہ معاملات میں آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے 5افسران پر مشتمل خصوصی ڈیسک قائم کردی گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے چیمبر آف کامرس کے اراکین اپنے دفترکے ذریعے ادائیگی یا دیگر امور کیلئے سہولت حاصل کرسکتے ہیں چیمبر کے اراکین اور صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ نے ڈائریکٹر ایکسائز اور انکی ٹیم کی طرف سے خصوصی تعاون اورڈیسک قائم کرنے کے اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز کے متعلقہ ادائیگیوں کو بروقت یقینی بنانے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

میٹنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -