نیب سیاسی جماعتوں کو توڑنے، عوامی نمائندوں کو خوار کرنیکا ادارہ، جاوید ہاشمی 

  نیب سیاسی جماعتوں کو توڑنے، عوامی نمائندوں کو خوار کرنیکا ادارہ، جاوید ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما معروف سیاست دان مخدوم جاوہد ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالفین کو نیب کے ذریعے جیل میں ڈال کراپنی تسکین کرلیں گے تو نیب ختم کرنے کیلئے خود اسمبلی میں ترمیم لائیں گے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نیب سیاسی جماعتوں کو توڑنے اور عوامی نمائندوں کو خوار کرنے کا ادارہ ہے جس کے افسران خود کرپٹ ہیں۔(بقیہ نمبر39صفحہ10پر)

نیب کے اپنے ٹارچر سیل ہیں جہاں لوگوں کی وفا داریاں تبدیل کرائی جاتی ہیں انہوں نے مذید کہا کہ گذشتہ روز مریم نواز کی نیب کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر آمریت کی یاد تازہ کر دی گئی ہے کل کا واقعہ ایک قابل مذمت سانحہ ہے اب مریم نواز کو اس ادارے سے سزا دلوانے کی کوشش کی جاری ہے۔نیب انصاف کا نہیں ظلم کا ادارہ ہے انہوں نے کہا کہ ناقص خارجہ پایسی کی وجہ سے ہمارے دوست ممالک بھی ہم سے منہ موڑ رہے ہیں اور پاکستان تنہا ہوتا جا رہا ہے مخدوم جاوید ہاشمی نے دعوی کیا کہ حقیقی تبدیلی عنقریب آنے والی ہے اور موجودہ تبدیلی ختم ہورہی ہے انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ از خود نوٹس کے ذریعے تین ریٹائرڈ چیف جسٹس کو وطن واپس بلائیں ایک سوال پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ عوام موجود حکومت سے تنگ ہیں ان کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے اور مافیاز عمران خان کے ارد گرد جمع ہیں سارے چینی چور آٹا چور حکومت کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ علیمہ خان غریب عوام کو وہ سلائی مشینیں دیں جو اربوں کماتی ہیں تاکہ بھوکی مرتی عوام اپنے لئے کچھ کر سکیں مخدوم جاوہد ہاشمی نے کہا کہ صحافیوں کے قلم کوباندھ دیا گیا ہے کسی صحافی کو آزادی سے سچ لکھنے کی اجازت نہیں۔

جاوید ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -