زرعی ادویات کی کم مقدار میں پیکنگ کا انکشاف، کاشتکاروں کونقصان 

  زرعی ادویات کی کم مقدار میں پیکنگ کا انکشاف، کاشتکاروں کونقصان 

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مارکیٹ میں مقابلے بازی کی دوڑمیں پیسٹی سائیڈزکمپنیوں نے زرعی ادویات کی کم مقدار میں پیکنگ کرکے کاشتکاروں کولوٹناشروع کردیاڈیلرز سستے پراڈکٹ کے لالچ میں زرعی ادویات خریدکرلیتے ہیں جس سے کاشتکاروں کابھرپورنقصان ہوتاہے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں زرعی ادویات کی فروخت کے ٹارگٹ پورے کرنے کیلئے پیسٹی سائیڈز کمپنی مالکان نے ڈیلروں کوکم نرخوں میں پراڈکٹس فروخت کرنے کالالچ دے کر(بقیہ نمبر41صفحہ10پر)

مقدار میں کمی کرناشروع کردی ہے جس سے کاشتکارمطلوبہ مقدار میں سپرے نہ کرسکتے ہیں جس سے بہترنتائج بھی نہ موصول ہوتے ہی ڈیلرز زیادہ منافع کے چکر میں کاشتکاروں کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ نے کہاکہ کم مقدار میں زرعی ادویات کی پیکنگ کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف بھرپورایکشن ہوگاڈیلر غیرمعروف اوربدنام کمپنیوں کیساتھ کاروبار کرنے سے گریزکریں پیسٹی سائیڈز کے سیمپل ان فٹ آنے پرمقدمات درج کرائے جائیں گے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -