اقلیتی برادری کا ملکی ترقی، خوشحالی میں اہم کردار، سمیع اللہ چوہدری 

  اقلیتی برادری کا ملکی ترقی، خوشحالی میں اہم کردار، سمیع اللہ چوہدری 

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ)اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمارا آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی ضمانت دیتا ہے جسکی بدولت یہاں بسنے والی تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ ہمارا مذہب اسلام بھی تمام مذاہب کے ساتھ رواداری اور بردباری کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی (بقیہ نمبر42صفحہ10پر)

وزیر خوارک و رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری نے آج قومی یوم اقلیت کے موقع پر بہاولپور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار '' سب کا پاکستان ''  میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مذہبی و سماجی حلقوں کے  علاوہ اقلیتی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے آغاز سے پہلے مہمان خصوصی سمیع اللہ چوہدری نے آرٹس کونسل کے سبزہ زار میں پودا  بھی لگایا۔    انھوں نے کہا کہ  ہماری اقلیتی بھائی ملک کی ترقی و خوشحالی میں بحثیت پاکستانی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس  موقع پر ڈائریکٹر بہاولپور آرٹس کونسل محمد زبیر ربانی نے کہا کہ ہمارا مذہب ہمیں سب کے ساتھ مساوات اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ہمارا آئین بھی ہمیں ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا پابند بناتا ہے۔ آج اس ملک میں رہنے والے تمام لوگوں کو بلا تفریق  یکساں انسانی حقوق حاصل ہیں۔ محمد زبیر ربانی نے کہا کہ آج کا یہ دن منانے کامقصد اس وعدے کی تجدید نو کرنا ہے جو قائد اعظم نے 1947 میں کیاتھا۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری آل پاکستان ہندو پنچائت نول کشور، پنڈت ہیرے لال، فادر مارس,  پاسڑ ارشد پادری، پیٹر جان، شہلا پطرس اور  عامر بھٹی نے بھی اظہار خیال کیا۔  فادر افتخار مون نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پر امن اور اقلیتوں کے حقوق کا محافظ وطن ہے۔ پاکستان کے قیام اور اسکی تشکیل و تکمیل میں مسلمانوں کے ساتھ ہمارے بزرگوں کی خدمات بھی شامل ہیں۔ہم اقلیت نہی بلکہ پاکستانی ہیں۔  جوگندر ناتھ منڈل اور ایس پی سنگھا نے پاکستان کی حمایت میں ووٹ دئیے۔  پاکسان کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں صحت اور تعلیم کے شعبہ میں ہماری  بہت خدمات ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہمارے پیارے ملک پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ اسکی خوب صورتی اور مضبوطی کا باعث ہے۔ تقریب کے آخر میں اقلیتی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے کیک کاٹا گیا جبکہ  گلوکار شاہد علی خان، مہناز بانو، سہیل پطرس  اور جیا خان نے اس موقع پر  ملی نغمے گا کر تقریب کو چار چاند لگائے۔ پروگرام آفیسر ذکااللہ، مارکیٹنگ کمیونیکیشن آفیسر مہ جبین طاہر و دیگر آفیسران بھی  سیمینار میں شریک تھے۔ سیمینار میں سٹیج سکریٹری کے فرائض معروف اداکاروصداکار امجد شانی  نے سر انجام دیئے۔

سمیع اللہ چوہدری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -