نشتر:8کرونامریضوں کی حالت تشویشناک 7وینٹی لیٹر پرمنتقل 

  نشتر:8کرونامریضوں کی حالت تشویشناک 7وینٹی لیٹر پرمنتقل 

  

  ملتان (وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال میں گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران کورونا وائرس کا ایک  مریض فوت ہوا ہے۔جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 165 تک جاپہنچی ہے۔کورونا وائرس کے 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔7 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔نشتر ہسپتال کے کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں داخل 25 مریضوں میں سے 11 مریض کورونا(بقیہ نمبر43صفحہ10پر)

 پازیٹو ہیں۔اب تک نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں لائے گئے 1692 مریضوں میں سے 596 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے 378 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔39 ڈاکٹروں،15 نرسوں اور 6 پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ایک لیڈی ڈاکٹر غزالہ شاہین فوت ہوچکی ہے۔نشتر ہسپتال میں 20 ہزار 946 افراد کے کورونا وائرس ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔2863 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

منتقل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -