مخدوم رشید: آپریشن کے بعد قبضہ مافیا سے قبرستان کی 30کنال اراضی واگزار

   مخدوم رشید: آپریشن کے بعد قبضہ مافیا سے قبرستان کی 30کنال اراضی واگزار

  

 مخدوم رشید(نامہ نگار)بستی گل مخدوم رشید میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا،قبرستان کی 30 کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی،درجنوں مکانات گرا دیئے گئے،اس دوران بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا،اس سے قبل قبضہ مافیا کو متعدد بار مطلع کیا گیا کہ قبرستان کی اراضی پر ناجائز قبضہ خود ہی ختم کردیں لیکن مسلسل ہٹ دھرمی کے باعث (بقیہ نمبر44صفحہ10پر)

اسسٹنٹ کمشنر شہزاد محمود خٹک کی جانب سے زیر دفعہ 32/34 کے تحت گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا،محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق بستی گل میں 42 کنال رقبہ قبرستان کے لئے مخصوص ہے،30 کنال رقبہ پر مقامی لوگ قابض تھے،صرف 12 کنال رقبہ بچا ہوا تھا،مزید تدفین کے لئے جگہ نہ تھی،گزشتہ 20 سال سے یہ مسئلہ درپیش تھا،کوئی پرسان حال نہ تھا،گرینڈ آپریشن میں تحصیل دار ملک عبدالحمید،قانون گو سعید اختر،تنویر شاہ، پٹواری سردار مظہر عباس،شاہد خان اور عامر ممتاز نے حصہ لیا،محکمہ مال کے افسران کو اس دوران قبضہ مافیا کی جانب سے مسلسل مزاحمت کا سامنا رہا،اس کے باوجود مخدوم رشید پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات نہ کئے گئے تھے،متعدد اطلاعات کے باوجود غفلت کا ارتکاب کیا جاتا رہا،جس پر دوران آپریشن محکمہ مال کے افسران کو سخت مشکلات کا سامنا رہا،اس کے باوجود قبرستان کی 30 کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -