خوشحالی سروے پروگرام، کرپشن پر80ملازمین  نوکری سے فارغ، الزامات لگا کر حالات  بگاڑے جارہے ہیں، تحصیل انچارج  میڈم فاخرہ کی صحافیوں سے بات چیت

  خوشحالی سروے پروگرام، کرپشن پر80ملازمین  نوکری سے فارغ، الزامات لگا کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہیڈپنجند(نمائندہ پاکستان)قومی خوشحالی پروگرام سروے میں ان(بقیہ نمبر31صفحہ10پر)
 لوگوں کو نکالاگیا ہے جن پر دوران سروے کرپشن ثابت ہوئی ہے،بدقسمتی سے سروے پروگرام میں بھی وہی مافیا شامل ہوگیاتھا جنہوں نے 2012میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں بڑے لوگوں کو نواز اتھا،وزیراعظم عمران خان کے خوشحالی پروگرام کی شفافیت کوداغددار کرنے والے کسی بھی شخص کو برداشت نہیں کیاجائیگا، جن علاقوں کاسروے ٹیم نے سروے کیا جب میں نے دوبارہ چیکنگ کی تو خواتین پھٹ پڑیں کہ ہم سے نام اندراج کیلئے رقم لی گئی ہے،جب میں نے سروے ٹیم سے پوچھا توان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔   ان خیالات کااظہار تحصیل انچارج میڈیم فاخرہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انھوں نے بتلایا کہ قومی خوشحالی سروے پروگرام میں کرپشن ثابت ہونے پر 80ملازمین کو فارغ کردیا گیا کیونکہ سروے ٹیم کے خلاف کرپشن کرنے کی باتیں آرہی تھیں جس پر میں نے خود بستی بستی جاکر خواتین سے پوچھاتو سینکڑوں خواتین نے اس بات کی تصدیق کی کہ سروے ٹیم کے لوگوں نے ہم سے رقم لی ہے جس پر میں نے ضلعی انچارج کو حالات سے آگاہ کیا اورپی ٹی آئی کے تحصیل صدر ڈاکٹر زبیرقدر کو بھی کرپشن کرنے بارے آگاہ کیا۔ جس کے بعد ہم نے اس سروے ٹیم کے لوگوں کو ملازمت سے نکال دیا ان کے واجبات ان کو جلد ہی دے دیئے جائیں گے۔دراصل جب قومی خوشحالی سروے کیلئے اہلکاروں کو رکھاگیا تو مقامی سیاسی لوگوں نے اپنے لوگوں کو بھرتی کروا دیا یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 2012میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا سروے کیا تھا اورمقامی زمینداروں بااثر لوگوں کے نام اندراج کروائے تھے۔ اصل حقدار محروم رہ گئے تھے اوربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اربوں کی کرپشن پکری گئی تھی۔ جب ہم نے 80ملازمین کو فارغ کیا تووہی مقامی مافیا ہمارے خلاف ہوگیا اوربے بنیاد الزامات لگانے شروع کردیئے جوملازمین دوران سروے کسی سے رقم لیں گے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔عوام سے استدعا ہے کہ قومی خوشحالی سروے ٹیم کو ایک روپیہ بھی نہ دیں بلکہ ان کی شکایت ہم سے کریں۔رابطہ پر تحصیل صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر زبیرقادر نے کہا کہ قومی خوشحالی پروگرام غریبوں کیلئے ہے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صرف مستحق لوگوں کو ہی پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔انہوں نے تحصیل انچارج میڈیم فاخرہ پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو کسی صورت کرپٹ مافیا کے حوالے نہیں کیا جائے گااور صرف مستحق لوگوں کو ہی شامل کیاجائیگا۔قومی خوشحالی پروگرام کے حوالے سے کئے گئے سروے میں بستی فرید والہ بستی درخواست،بستی بلوچ،بستی مہروالہ،حاکم والا،کچی والہ،بستی مشور ی والا کی خواتین آمنہ بی بی،کندن مائی، فوزیہ بی بی،کوثر مائی،حلیمہ بی بی،رحمت مائی،جنڑن بی بی،زہرہ بی بی،امام بخش،نورمحمد،فضل کریم،محمدصادق،حضوربخش،خادم حسین، نازک خان،ممتاز بی بی،جعفر حسین،سکینہ بی بی ودیگر نے بتلایا کہ قومی خوشحالی سروے پروگرام کے کچھ لوگ آئے جنہوں نے کہا کہ حکومت آپ کو گھر بناکردے رہی ہے اور اسی طرح آپ کا نام 12000والی سکیم میں بھی درج کیاجائے گا۔ جس کے بعد آپ کو جانور بھی دیئے جائیں گے۔ ہم سے 2000 روپے فی گھرانہ وصول کرگئے ہیں۔اس بابت میڈیم فاخرہ سے رابطہ کیا جس پر میڈیم فاخرہ ہماری بستی میں آئی اور کہا کہ یہ پروگرام تو حکومت کا ہے اورحکومت غریب لوگوں کو مفت جانور دے گی اورمکان بنا کردے گی۔آپ نے ان کو کیوں رقم دی ہے۔اورجن لوگوں نے سروے ٹیم کو رقم دی تھی ان لوگوں کے نام لکھ کرچلی گئی اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے اور دادرسی کی یقین دہانی کروائی۔
سروے