میونسپل کمیٹی لیاقت پور کو ڈیڑھ  کروڑ روپے مالیت کا سامان فراہم

      میونسپل کمیٹی لیاقت پور کو ڈیڑھ  کروڑ روپے مالیت کا سامان فراہم

  

لیاقت پور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی(بقیہ نمبر30صفحہ10پر)

 اسمبلی چوہدری مسعود احمد کی گرانٹ سے میونسپل کمیٹی لیاقت پور کو ڈیڑھ کروڑ مالیت کا سامان فراہم کر دیا گیا ہے جس میں دس لوڈر رکشے، پانچ سالڈ ویسٹ کنٹینر، 73 عدد 80 واٹ جبکہ 65 عدد 140 واٹ ایل ای ڈی لائٹس 12 الیکٹرک پول اور بڑی تعداد میں سٹریٹ لائٹ بلب شامل ہیں مذکورہ سامان پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی لیاقت پور کے حوالے کیا گیا ہے تعمیر وطن گروپ کے رہنما اور سابق ایم پی اے چودھری محمود احمد نے چیف آفیسر نصراللہ ملک کے ہمراہ مذکورہ سامان کا معائنہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے چودھری مسعود احمد شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں میونسپل کمیٹی کو مزید جدید سازوسامان سے آراستہ کیا جائے گا تاہم عملہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ زیادہ تندہی سے شہر کی صفائی اور اور لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کام کریں اس موقع پر ایس ڈی او محمد یاسر، چیف سینٹری انسپکٹر نصر اقبال، ٹھیکیدار محمد رفیق ولایتیہ،محمد افضل ساہی، وفا سلیم تسکین اور دیگر بھی موجود تھے۔

سامان فراہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -