کرپٹ مافیا مقدمات لڑنے کے بجائے  اداروں سے لڑ رہا ہے، عمران پرویز دھول

  کرپٹ مافیا مقدمات لڑنے کے بجائے  اداروں سے لڑ رہا ہے، عمران پرویز دھول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرو(بقیہ نمبر29صفحہ10پر)
سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہرعمران پرویز دھول نے کہاکہ کرپٹ مافیا اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے عدالتوں اور احتساب کے اداروں میں مقدمات لڑنے کی بجائے اداروں سے لڑرہاہے۔وہ تحصیل وسٹی کے عہدیداروں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے یوم آزادی ہمارا بڑا قومی تہوار ہے روائتی جوش و خروش سے منا یا جائے زندہ قومیں اپنے قومی تہوار ملی جذبے سے منا کر نئی نسل کو پیغام دیتی ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ  نسل نو کو قیام پاکستان کی عظیم جد وجہد اور مقاصد سے آگاہ کیاجائے۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر و حفاظت کرنا چاہیے۔
عمران پرویز دھول