راجن پور:تجاوزات مافیا  بے لگام،سڑکیں، گلیاں تنگ

راجن پور:تجاوزات مافیا  بے لگام،سڑکیں، گلیاں تنگ

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور کے صدربازار میں تجاوزات (بقیہ نمبر27صفحہ10پر)

کی بھرمار سے شہریوں،بچوں بالخصوص خواتین کاگذر نا محال ہوگیا  تفصیلات کے مطابق کچہری چوک، صدر بازار،اندرون صدر بازار،میو نسپل کمیٹی روڈ، سرکلرروڈ،درہ مچھی والا چوک میں بدترین تجاوزات قائم ہوچکے ہیں کھلے بازار ا ب سکڑ کرتنگ گلیوں میں تبدیل ہوچکے ہیں دوکانداروں نے اپنی دوکا نوں کاسامان لکڑی کے پھٹوں پر رکھ کر سڑک پرقبضہ جمارکھا ہے ہتھ ریڑھی بان اور موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور سواریاں اُٹھا نے کا بہا نہ بنا کر تنگ بازار میں گھس آتے ہیں اور سڑک کو بند کرکے گھنٹوں عارضی اڈہ بنائے رکھتے ہیں شہریوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عملہ میونسپل کمیٹی تجاوزات کے قائم کر نے میں ملوث ہے شہریوں نے ایڈمنسٹر یٹر میو نسپل کمیٹی راجن پور ذوالفقارعلی سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے صدر بازار سمیت دیگر بازاروں میں آمدروفت کو بہتر بنا نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -