فوڈ سیفٹی ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں  کریک ڈاؤن،متعدد پوائنٹس کو جرمانے

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں  کریک ڈاؤن،متعدد پوائنٹس کو جرمانے

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)  ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، ساہیوال، ڈیرہ (بقیہ نمبر26صفحہ10پر)

غازی خان اور بہاولپور ڈویڑن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے 473 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر 354 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے  تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں واقع زینب گھی اینڈ جنرل ملز پرائیویٹ لمیٹڈ ترکیبی اجزاء  نہ لکھنے، چاند کے نام سے مس برانڈنگ کرنے گھی میں وٹامن اے اور ڈی نہ پائے جانے، نکل اور دیگر کیمیکل کی مقدار زائد ہونے پر سربمہر کیا گیا۔اس کے علاوہ وہاڑی میں بلال پان شاپ گٹکے کی فروخت،  خانیوال میں مبشر سوڈا واٹر اور لودھراں میں ڈی جی سوڈا واٹر کو زائدالمیعاد فیلوز اور شیرے سے مشروبات کی تیاری، ناقابل سراغ سوڈیم بینزوئیٹ، سٹرک ایسڈ اور سوڈیم سٹرس استعمال کرنے، فوڈ گریڈ سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر 2 سوڈا واٹر فیکٹریز کو سیل کیا گیا، ساہیوال میں واقع کھوکھر ملک پوائنٹ، مہر صاحب ملک شاپ دودھ میں ملاوٹ پائی جانے پر سربمہر کیا گیا۔ اس کے علاوہ بہاولپور میں دوران کاروائی ندیم سوئیٹس کو سابقہ طور پر دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے، فوڈ لائسنس نہ ہونے، غیر قانونی طور پر سیل توڑ کر کام دوبارہ شروع کرنے پر سربمہر کیا گیا۔علاوہ ازیں بہاولنگر میں منصب کریانہ سٹور، راجن پور میں عبیداللہ سوئٹس پروڈکشن یونٹ اور لیہ میں مقصود سپر سٹور فوڈ لائسنس کے بغیر کام جاری رکھنے، حفظان صحت کے اصولوں کی پیروی نہ کرنے پر سیل کیا گیا۔ مزید براں ملتان میں 102، ساہیوال میں 75، بہاولپور میں 76 اور ڈیرہ غازی خان میں 101 فوڈ پوائنٹس کو صفائی و دیگر معاملات بہتر کرنے کیلئے  وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔جبکہ ملتان میں 10، ساہیوال میں 10، بہاولپور میں 15 اور ڈی جی خان میں 9 فوڈ پوائنٹس کو 2 لاکھ 37 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -