کروناکیخلاف جنگ، فرنٹ لائن سولجرز کو ستارہ امتیاز، اعزازی اسنا ددینے کا فیصلہ

           کروناکیخلاف جنگ، فرنٹ لائن سولجرز کو ستارہ امتیاز، اعزازی اسنا ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کرونا وائرس کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 8 افسران کو سول ایوارڈ دینے (بقیہ نمبر3صفحہ10پر)

کے احکامات جاری کر دیئے ہیں یہ فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ان افسران میں سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بابر امان بابر کو تمغہ امتیاز میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے چیف افسر اقبال فرید ملک  ڈائریکٹر ورکشاپ لاہور عارف خلیل  میونسپل فنڈ کمپنی کے ایم ڈی محمد عامر نذیر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کاشف رضا شاہد اعوان میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے چیف افسر سید علی عباس بخار ی کو تمغہ امتیاز جبکہ میونسپل کمیٹی اٹک کے ایڈمنسٹریٹر علی عنان قمر اور  گوجرانوالہ تحصیل کونسل کے ایڈمنسٹریٹر سہیل اشرف کو ستارہ امتیاز  دیا جائے گا۔

کارکردگی

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) کورونا صورتحال میں فرنٹ لائن سولجرز کو سلام پیش کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے کورونا سولجرز کو ستارہ امتیاز،تمغہ امتیاز (بقیہ نمبر2صفحہ10پر)

اور اعزازی اسناد دینے کا فیصلہ کیا ہے ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سنٹرز میں کام کرنے والے افسران بھی ستارہ امتیاز،تمغہ امتیاز کے لئے نامزد کئے گئے ہیں پنجاب کے 62 افسران و اہلکاروں کو ستارہ امتیاز،تمغہ امتیاز اور اعزازی اسناد کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے ڈی جی خان کے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد تمغہ امتیاز، سابقہ پولیٹیکل اسسٹنٹ اور موجودہ ڈی سی بکھر سید موسیٰ رضا ستارہ امتیاز اور سابقہ سی اومیٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید کو تمغہ امتیاز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔پنجاب کے 62افسران،اہلکاروں کو قرنطینہ سنٹر اور کورونا وائرس کے ایام میں بہترین کارکردگی پر منتخب کیا گیا   دریں اثنا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب حسن اور ہیلتھ سٹاف نے تمغہ امتیاز کیلئے نامزد ہونے پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد کو مبارکباد دی ہے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -