ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن وفد کی ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب سے ملاقات
ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے عہدیداران نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب سے ملاقات(بقیہ نمبر5صفحہ10پر)
کی۔ صدر ہائیکورٹ بار چوہدری طاہر محمود کی قیادت میں بار عہدیداران کی ایڈیشنل آئی جی سے ملاقات میں وکلاء کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انصاف کی بروقت فراہمی کے حوالے سے پولیس اور وکلاء کو مل کر چلنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ وکلاء نے ایڈیشنل آئی جی کو پولیس سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ بار عہدیداران میں جنرل سیکرٹری بار سجاد حیدر سپرا،نائب صدر طاہر قریشی، فنانس سیکرٹری احسان گل سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بھی شامل تھے۔
گفتگو