کرپشن سے معیشت کمزور، عوام کی محرومیاں بڑھ گئیں، شیر علی گورچانی

   کرپشن سے معیشت کمزور، عوام کی محرومیاں بڑھ گئیں، شیر علی گورچانی

  

مٹھن کو ٹ (نا مہ نگار) تبدیلی کے دور میں ملک وقوم کو تر قی کی بجا ئے تنزلی اور بد حالی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے اور بڑ ھتی ہو ئی شدید مہنگا ئی نے غر یبو ں مزدورو ں کسا نو ں اور بے روز گار نوجوا نو ں کا جینا مشکل کر دیا ہے اور عوام بنیا دی سہو لیات سے محرو م ہو چکے ہیں ان خیالات (بقیہ نمبر6صفحہ10پر)

کا اظہار سا بق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سر دار شیر علی خان گورچا نی نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہو ے انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور میں معیشت مضبوط تھی اور ملک بہتری اور خو شحالی کی طرف گامزن تھا اور ملک بھر میں اربو ں رو پے کے تر قیا تی کام کرا ئے گئے اور مو جو دہ نا اہل حکمرا نو ں کے آتے ہی ملکی تر قی کا سفر رک گیا اورکر پشن نے معیشت کو کمزور کر دیا اور عوام کی محرومیو ں میں اضا فہ ہو ا اور کمر تو ڑ مہنگا ئی نے غر یب عوام سے دووقت کی رو ٹی چھین لی ہے اور کا رو با ر ٹھپ ہو کر پڑے ہیں انہو ں نے کہا کہ حکومت خود سا ختہ مہنگا ئی پر قابو پا نے میں نا کام ہو چکی ہے اورنا جا ئز منا فع خورو ں اور ما فیا کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے اور گڈ گورننس کے دعوے جھو ٹ ثابت ہو ئے ہیں عوام اپو زیشن کی طر ف دیکھ رہے ہیں اور نا اہل اور کر پشن ذدہ حکمرانو ں سے فوری نجا ت چا ہتے ہیں۔

گورچانی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -