ایم ڈی واسا کی عدم  تعیناتی سے انتظامی امور متاثر

  ایم ڈی واسا کی عدم  تعیناتی سے انتظامی امور متاثر

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم ڈی واسا کی عدم تعیناتی،واسا ملتان کے (بقیہ نمبر11صفحہ10پر)

انتظامی معاملات درہم برہم،عملہ کا ڈیوٹی سے غائب رہنا معمول بن گیا،حالیہ بارش کے باعث بوسیدہ سیوریج لائنیں اوور فلو ہونے سے گلی محلوں میں کھڑا بارش اور سیوریج کا پانی تاحال نہیں نکالا جا سکا،ایڈشنل چارج پر تعینات ایم ڈی مشتاق خان اور دیگر افسران شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام ہو گئے،شہریوں کا کمشنر اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق ایم ڈی واسا کی عدم تعیناتی سے واسا ملتان آفس کے انتظامی معاملات شدید حد تک متاثر ہوئے ہیں،مستقل ایم ڈی واسا کی عدم تعیناتی کے باعث عملہ کا ڈیوٹی سے غائب رہنا معمول بن چکا ہے،حالیہ بارش کے باعث شہر کے گنجان آباد علاقوں زکریا ٹاون،گلیکسی ٹاون، نشیمن کالونی،سبزہزار کالونی،گلگشت،کہکشاں سٹریٹ،صدیقیہ روڈ اور دیگر علاقوں میں سیوریج کی بوسیدہ لائنیں اوور فلو کرنے کے باعث کھڑا ہونے والا بارش اور سیوریج کا پانی تاحال نہیں نکالا جا سکا،جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ قائم مقام ایم ڈی واسا مشتاق خان،ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویثرن ساجد اور سب انجنئیر بشارت اور ایس ڈی او فضل الرحمان کو متعدد بار شکایات بھی کیں مگر تاحال کسی افسر نے شکایات کا ازالہ نہیں کیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں مگر کوئی بھی افسر شکایت سننے کو تیار نہیں ہے،شہریوں نے مزید کہا کہ اگر شکایات کا ازالہ نا کیا گیا تو واسا دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے،انہوں نے کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج کے مسائل فوری حل کرائیں اور غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔

ایم ڈی واسا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -