اوچ شریف، احمد پورشرقیہ،دورویہ  سڑک کاترمیمی منصوبہ،فنڈز ریلیز

  اوچ شریف، احمد پورشرقیہ،دورویہ  سڑک کاترمیمی منصوبہ،فنڈز ریلیز

  

اوچ شریف (نامہ نگار) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نیگزشتہ (بقیہ نمبر23صفحہ10پر)

روز منعقد ہونے والے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چوتھے اجلاس میں اوچ شریف تا احمد پور شرقیہ دو رویہ سڑک کے ترمیمی منصوبے کے لئے 2ارب 32کروڑ 17لاکھ 14ہزارروپے مالیت کے فنڈزکی منظوری دے دی گئی ہے،واضح رہے کہ اوچ شریف تا احمد پورشرقیہ دورویہ سڑک کا منصوبہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا تاہم فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث گزشتہ کچھ عرصہ سے تعطل کا شکار تھا،دریں اثناء صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سید افتخار حسن گیلانی کے ترجمان ریاض حسین بھٹہ نے خبریں کو بتایا کہ اوچ شریف تا احمد پور شرقیہ دو رویہ سڑک کی تعمیر کے ترمیمی منصوبے میں للو والی پل کی دورویہ سڑک کے معیار کے مطابق ازسرنو تعمیر ومرمت کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

منصوبے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -