وائس چیئرمین ایم ڈی اے ممتاز  قریشی کی واسا کے انتظامی امور میں  کوئی مداخلت نہیں، ترجمان کی وضاحت

  وائس چیئرمین ایم ڈی اے ممتاز  قریشی کی واسا کے انتظامی امور میں  کوئی ...

  

ملتان(پ ر) واسا ترجمان کے مطابق مختلف قومی اخبارات میں (بقیہ نمبر22صفحہ10پر)

 وائس چیئرمین و سابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ممتاز احمد قریشی کی طرف سے واسا آفس میں کمرے پر قبضہ اور تختی لگانے کے حوالے سے خبریں شائع کی گئی ہیں جوکہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں وائس چیئرمین ممتاز احمد قریشی ایم ڈی اے میں نہ صرف ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان بلکہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں اور انہیں واسا کے تمام امور پر دسترس حاصل ہے واسا انتظامیہ کی طرف سے فراہمی ونکاسی آب کے ایشوز سمیت ریکوری کے حوالے سے درپیش مسائل پر ان کے تجربات اور ماہرانہ رائے کی اشد ضرورت ہے اور ان کی مشاورت سے استفادہ کے لئے ایم ڈی واساکے آفس کے باہر اعزازی طور پر ان کی تختی آویزاں کی گئی ہے جب کبھی میٹنگ ہوگی تو وہ ایم ڈی آفس میں تشریف لائیں گے خبر کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ وائس چیئرمین ایم ڈی اے ممتاز احمد قریشی کو واسا دفتر میں کسی بھی کمرے کی نہ تو کوئی ضرورت ہے اور نہ ہی انہوں نے واسا کے دفتری اور انتظامی امور میں کوئی مداخلت کی ہے۔

واسا ترجمان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -