رحیم یارخان: چوری کی 7وارداتوں میں لاکھوں غائب

  رحیم یارخان: چوری کی 7وارداتوں میں لاکھوں غائب

  

رحیم یار خان ( نمائندہ پاکستان)چوری کی 7 وارداتوں میں‘ ملزمان (بقیہ نمبر21صفحہ10پر)

موبائل فون‘ نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکل‘بیٹریاں چرا کر فرار۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات اڈا خانپور کے رہائشی محمد احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 22 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ دوسری واردات شہزاد کالونی کی رہائشی روبینہ بی بی کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان کاشف وغیرہ نے 4 لاکھ 25 ہزار روپے کی نقدی طلائی زیورات اور موبائل فون چرا لیا‘ تیسری واردات آرائیں کالونی کے رہائشی عاصم عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 26 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی عبدالسلام کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات شاہد کالونی کے رہائشی وقاص مجید کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 55 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات بائی پاس روڈ کے رہائشی عامر سلطان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا جبکہ ساتویں واردات گلمرگ اڈا کے رہائشی عادل رحیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 90 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لیں اور فرار ہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -