اپنی بیوی کی تصاویر،ویڈیوز سوشل میڈیا پر  اپ لوڈ کرنیکی دھمکیاں دینے والا خاوند گرفتار

  اپنی بیوی کی تصاویر،ویڈیوز سوشل میڈیا پر  اپ لوڈ کرنیکی دھمکیاں دینے والا ...

  

ملتان،خانیوال (نمائندہ خصوصی،ڈسٹرکٹ رپورٹر)  ایف آئی اے (بقیہ نمبر20صفحہ10پر)

ملتان نے تعلقات سے منع کرنے پر اپنی ہی بیوی کی عریاں تصاویر اور وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دینے والا خاوند گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ملتان کو نوجوان خاتون(ب) نے درخواست دی کہ اسکی  ملک اظہر سے  شادی ہوئی۔میرا خاوند شروع سے غیر عورتوں سے ناجائزتعلقات کا رسیا تھا میں نے اسکو کو بار منع کیا لیکن وہ باز نہ أیا ایک رات اپنے کمرے میں  جب میں اسکے ساتھ تھی اس نے خفیہ کیمرے کے ذریعے میری تصاویر اور وڈیو بنالی اور اسکے بعد اس نے اپنی معشوق فوزیہ گلزار کو یہ تصاویر اور وڈیو دے دیں۔میرا خاوند مجھے دھمکیاں دینے لگا کہ اگر اس نے آئندہ مجھے دوسری عورتوں سے ناجائز تعلقات سے روکا تو وہ اسکی تصاویر اور وڈیو سوشل میڈیا،واٹس ایپ گروپ، ٹیوٹر،ٹک ٹاک اور پورن سائیڈ پر اپ لوڈ کردے گا اور مجھے یہ تصاویر اور وڈیو دکھاؤ۔خاتون نے ایف آئی اے دفتر درخواست دی اور خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے سب انسپکٹر سعید احمد نے اے ایس آئی ذیشان احمد اور ہیڈ کانسٹیبل حضور بخش کے ہمراہ ریڈ کرکے خاتون کے خاوند ملزم ملک اظہر کو گرفتار کرکے اس کے موبائل سے اسکی بیوی کی عریاں تصاویر اور وڈیو برأمد کرلیں اور اسکے خلاف peca 2016 کی دفعہ 20.21.24 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سابقہ بیوی اور ایک لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بناکر وائرل کرنے اور بلیک میل کرنے والے گرفتار دو ملزمان کا تین تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کس ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شعیب ظفر اور ملک اظہر کو ایک روز قبل ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔ ملزم شعیب ظفر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کیا۔ ملزم نے خاتون (ث) کی فیملی کی تصاویر حاصل کرکے واٹس ایپ پر بھیجی اور جنسی ہراساں کیا۔ دریں اثناء  ملزم ملک اظہر اپنی سابقہ بیوی کو نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم سے اسکی سابقہ بیوی کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد کر لی گئی ہیں، اب تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -