ملتان، ڈپٹی کمشنر کا ناقص کاکردگی کا مظاہرہ  کرنیوالے ہیلتھ ورکرز معطل کرنیکا حکم

      ملتان، ڈپٹی کمشنر کا ناقص کاکردگی کا مظاہرہ  کرنیوالے ہیلتھ ورکرز معطل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے انسداد ڈینگی مہم کے(بقیہ نمبر19صفحہ10پر)
 حوالے سے محکمہ صحت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔اس امر کا اظہار انہوں انسداد ڈینگی مہم کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا۔ محکمہ صحت کے حکام اور ڈینگی سرویلنس کے لئے کام کرنے والے تمام محکمے کے افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سال ڈینگی کے خلاف انتہائی موثر مہم چلائی گئی اور محکمہ صحت کے بروقت اقدامات کی وجہ سے ضلع ملتان میں ڈینگی سر نہیں اٹھا سکا لیکن امسال ڈینگی کے خلاف مہم زبانی صرف جمع خرچ تک محدود ہے۔لاروے کی بروقت تلفی کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے، لاروی سائیڈنگ کا عمل اور ہاٹ سپاٹ کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے آڈٹ کا عمل موثر نہیں ہے۔انڈرائیڈ یوزر کی تربیت کے باوجود مختلف انڈیکٹرز حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کسی کوتاہی اور غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔اگر ضلع میں ڈینگی کا کیس سامنے آ گیا تو ذمہ دار افسران کو سخت کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ افسران ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلیں اور فیلڈ میں ڈینگی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی سرگرمیوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنیوالے مختلف محکمے کے افسران اور اہلکاروں کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔
حکم