بچی سے چھیڑ چھاڑ پر لڑکے کی دھلائی

بچی سے چھیڑ چھاڑ پر لڑکے کی دھلائی

  

 ملتان (وقا ئع نگار)   تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے آٹھ سالہ بچی کو کمرے (بقیہ نمبر18صفحہ10پر)

میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنانے والے لڑکے کو اہل خانہ نے دبوچ کردھلائی کے بعد چھوڑ دیا گیاہے۔ تفصیل کے مطابق تاج کالونی کے رہائشی محمد اسد کی شادی کے موقع پر علی ٹاون کا رہائشی 16سالہ شہریار نے شادی میں شریک کم عمری بچی بختاور کو بہلا پھسلاکر گھر کے ایک خالی کمرے میں لے گیا،جہاں اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی، شہریار کو کمرے میں جاتے ہوئے شادی کی تقریب میں شریک افراد نے دیکھتے ہوئے فوری طور پر اہل خانہ کے ہمراہ کمرے میں جاکربچی کو درندے کے چنگل سے آزاد کروانے کے بعد خوب درگٹ کا نشانہ بنایا گیا بعد ازاں شہریار کے اہل خانہ کی جانب سے رحم کی اپیل پر اسے چھوڑ دیا گیا، واقع کی کوئی اطلاع نہ پولیس کو دی گئی ہے اور خود ہی معاملہ لوگوں کی موجود گی میں ختم کرنے کے بعد شادی کی تقریب دوبارہ شروع کردی گئی تھی۔

دھلائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -