سینئر اداکار اصغر بہاولپوری کی نماز  جنازہ ادا، فنکار برادری کا اظہار افسوس مرحوم کی خدمات کو خرا ج تحسین

  سینئر اداکار اصغر بہاولپوری کی نماز  جنازہ ادا، فنکار برادری کا اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ)مرحوم اصغر بہاول پوری کی نماز جنازہ میں (بقیہ نمبر17صفحہ10پر)
 ان کے رشتہ داروں کے علاوہ  وکلاء ڈاکٹرز تاجران مختلف مکاتب فکر فنکاروں سمیت چیئرمین یونین کونسل بلال بلوچ،سابق اٹارنی جنرل عبدالحمیدانجم  اورشہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی  اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ساتھی فنکار ایک دوسرے سے گلے مل مل کر روتے رہے بعد ازاں ان کو نورشاہ بخاری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ۔ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار اصغر بہاول پوری کل شام ایک ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے اصغربہاول پوری کا فنی سفرپانچ دیہائیوں  پرمحیط ہے  انہوں نے اپنی فنی زندگی میں فلم،ٹی وی۔ریڈیو  اور سٹیج پر بہت سے یادگار کردار ادا کئے اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپورلوہا منوایا اصغر بہاول پوری نے پی ٹی وی کے بہت سے ڈرامہ سیریل میں نمایاں کردار ادا کئے ان کے چند ڈراموں میں الف لیلی۔دریا۔سونا چاندی۔سناٹا۔پکار اور ریگزار قابل زکر ہیں ریگزار میں پیرن کے کردار میں ملک گیر شہرت ملی۔اصغر بہاول پور نے نہ صرف اردو  بلکہ سرائیکی اور پنجابی کے بیشمار ڈراموں میں نمایاں کردار ادا کئے  وہ ایک باصلاحیت فنکار تھے۔ سینئراداکارراشدمحمود  نے اپنے تعزیتی پیغام میں اصغربہاولپوری کے فنی کیریئر کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہت اچھے اور باکردار انسان تھے ان سے ڈرامہ سیریل دریا کے دوران پہلی ملاقات ہوئی جو صحرائے میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔اداکار اورنگزیب لغاری نے ان کی اچانک وفات پرگہرے دکھ اورغم کا اظہار کیا اور مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی کرتے ہوئے دعا کہ کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرے کی توفیق دے۔سینئر براڈکاسٹر اور سابق اسٹیشن ڈائریکٹرریڈیو پاکستان ساجد حسن درانی نے کہا کہ اصغربہاول پور بہت اچھے اور باکمال آواز کے آرٹسٹ تھے ان سے پچھلے چالیس سال سے تعلق تھا انہوں نے بچپن سے ہی ریڈیو پاکستان سے اپنے تعلق کو جوڑا تھا آج ریڈیو پاکستان بہاولپورایک باصلاحیت صداکار سے محروم ہوگیا ہے اور ہم سب بہت زیادہ غمگین ہیں اور ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں  سابق کونسلر اور ان کے دیرینہ ساتھی سہیل پاشی نے کہا کہ ان کی اچانک موت ناقابل یقین ہے میں ایک مخلص دوست اور ہمدرد سے محروم ہوگیا ہوں اداکار فاروق اصغر نے کہا کہ اصغر بہاولپوری جیسا پیارا انسان ہم سے اچانک بچھڑ جائے گا ایسا تو کبھی سوچا بھی نہ تھا۔معروف سینئر اداکار سہیل اصغرنے کہا کہ مرحوم بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے انہوں پی ٹی وی کے بیشمار ڈراموں میں یادگار رول ادا کئے وہ اپنی کردار نگاری سے ساتھی فنکاروں کے دل جیت لیتے تھے۔اداکار مختارانجم نے کہا کہ ماما جمال خان میں ان کی مامابھانجا کی جوڑی کو ملک گیر شہرت ملی آج وہ اپنے بھانجے کو یتیم کرگئے اللہ تعالی ان کے درجات بلندکرے۔بہاول پور کے فنکاروں وصی خان،اکرم صدیقی۔رانا ناصر،رانا جعفر،ایس ایم قریشی،یوسف ملک صدر آواز فورم کے سعیدطاہر،ارشد بھٹی،امجد شانی،رشیدجان،عبدالوحیدساگر،جمال ناصر،شعیب احمدشیخ،ظفربھٹی عبداللہ مختارسمیت دیگر فنکاروں نے اصغر بہاول پوری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیااور دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں اپنی جواررحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔
خراج تحسین