ملکی استحکام،ترقی کیلئے  ہم سب متحد،احمد یار ہنجرا

  ملکی استحکام،ترقی کیلئے  ہم سب متحد،احمد یار ہنجرا

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ومسلم لیگ (بقیہ نمبر9صفحہ10پر)

ن کے ضلعی صدر ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانی کے بعد حاصل کیا گیاجس کی حفاظت،سلامتی استحکام اور قیام امن کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہئے،14اگست کا دن پاکستان کی تاریخ میں مسلمانوں کیلئے خوشی کا دن ہے، عہدے اور اقتدار آنی جانی چیز ہے،ہنجراء خاندان لوگوں سے خدمت کے ذریعے رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر کاربند ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے بے شمار قربانیوں کے بعد ہمارے لئے یہ ملک پاکستان حاصل کیا،  ملک کی حفاظت اور استحکام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا جذبہ ہر محب وطن پاکستانی میں موجود ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سب متحد ہیں اور وقت پڑنے پر وطن کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمیں آزادی ملی اور ہم آج آزادی کی خوشیاں منارہے ہیں، ہم پر ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ ہم خود احتسابی کریں اور دیکھیں کہ ہم نے 73برسوں میں کیا کھویا ہے اور کیا پایا ہے،اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں اوراپنے وسائل کو بروئے کار لا کر ملک کو سنواریں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سپاہی جس طرح سرحدوں پر حفاظت کرتے ہیں اسی طرح پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار ملک میں امن و امان کے قیام اور اس کی خوشحالی کیلئے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے ہیں اور حق کیلئے اپنی جان بھی قربان کرتے ہیں وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

احمد یار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -