پیراں غائب روڈ،شہریوں  کا میپکو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیراں غائب روڈ،شہریوں  کا میپکو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

  ملتان (وقا ئع نگار)  تھانہ سیتل ماڑی کے مکینوں نے واپڈا کے (بقیہ نمبر10صفحہ10پر)

خلاف روڑ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق پل باقر آباد پیراغائب روڑ کے درجن سے زاہد افراد نے ایڈووکیٹ پرویز اختر کی قیادت میں روڑ بلاک کرکے واپڈا کے خلاف بھر پور طریقے سے احتجاج کیا گیا جن کا موقف تھا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک دن میں بارہ گھنٹے تک بڑھادیا جاتا ہے جن کی وجہ سے علاقہ مکینوں کے لئے بجلی نہ ہونے پر بڑی پریشانی کا سامنا کرناپڑتا ہے جبکہ علاقہ مین واپڈا کی جانب سے نصب کیا جانے والا ٹرانسفارمر بھی ناقص اور کم صلاحیت والا ہے،مظاہرین نے مزید کہا کہ اگر واپڈا والوں نے ہمارے مطالبات نہ تسلیم کیئے گئے تو کل مکمل طور پر روڑ بلاک کیا جائے گا جس کی تمامتر ذمہ داری واپڈا ملازمین کے اوپر عائد ہوگی علاقہ میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے لائحہ عمل بناکر علاقہ مکینوں کو ریلیف دیا جائے،مظاہرین نے اپنا مظاہرہ ریکارڈ کروانے کے بعد پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے اورٹریفک کی آمدورفت کے لئے روڑ کھول دیا گیا۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -