اغواء، مقدمہ میں گرفتار ملزموں کا مدعی  وکیل پر تشدد، پولیس کی بھرپور انٹری

    اغواء، مقدمہ میں گرفتار ملزموں کا مدعی  وکیل پر تشدد، پولیس کی بھرپور ...

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر)  اغواء کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان نے مبینہ طو(بقیہ نمبر7صفحہ10پر)

ر پر مدعی وکیل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ وکیل نے ملزمان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس سے رجوع کرلیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ضلع کچہری ملتان میں اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزمان سجاد گجر اور عمر جٹ کو جسمانی ریمانڈ منظور کرانے کے لیے پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ملزمان کا تعلق پیراں غائب ریلوے اسٹیشن سے ہے جن کے مابین مختلف تنازعات جاری تھے۔ تاہم مزکورہ مقدمہ کے مدعی وکیل شاہد چاون جو اس موقع پر موجود تھے انکی ملزمان سے تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر ملزمان اور انکے ہمراہ کچہری آنیوالے افراد نے وکیل کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے بیچ بچاؤ کرادیا۔ دوسری جانب متاثرہ وکیل نے مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس سے رجوع کرلیا ہے۔

انٹری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -