محکمہ سکولز کا پہلی سے10ویں تک سمارٹ سلیبس فائنل
ملتان (سپیشل رپورٹر) محکمہ سکولز نے پہلی سے دسویں جماعت تک کا سمارٹ سلیبس جاری کردیا، تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے کررونا وائرس کے باعث تعلیمی نقصان پورا کرنے کیلئے سمارٹ سلیبس جاری کردیا، سمارٹ سلیبس کو ہائی، ایلیمنٹری اور پرائمری(بقیہ نمبر14صفحہ10پر)
سیکشن میں تقسیم کیا گیا ہے۔تمام مضامین کا سلیبس امتحانات 2021 ء کیلئے 50 فیصد تک کم کردیا گیا، سمارٹ سلیبس ٹیکسٹ بک بورڈ کی ماہر اساتذہ سے مشاورت کے بعد جاری کیا گیا، صوبہ بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولزکی انتظامیہ کو بھی سمارٹ سلیبس ارسال کردیا گیا ہے، سمارٹ سلیبس محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی دستیاب ہوگا، تمام مضامین کے اسباق میں سے اہم موضوع کی فہرست تیار کرکے باقی خارج کردیا گیا ہے، سمارٹ سلیبس ستمبر تا فروری میں آسانی سے پڑھایا جاسکے گا،تعلیمی بورڈز کے پرچہ جات بھی سمارٹ سلیبس کے تحت بنائے جائیں گے۔
فائنل