ملتان:جشن آزادی، امن میلہ بھرپور طریقے سے منانے کاپلان تیار 

ملتان:جشن آزادی، امن میلہ بھرپور طریقے سے منانے کاپلان تیار 

  

  ملتان (سپیشل رپورٹر)  ضلع ملتان میں جشن آزادی اور موسم گرما امن میلہ بھر پور طریقے سے منانے کے لئے پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت جشن آزادی کی تقریبات ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز جشن آزادی کی تقریبات کی فوکل پرسن(بقیہ نمبر15صفحہ10پر)

 و ترجمان حکومت پنجاب سبین گل ایم پی اے نے میڈیا کو بریفنگ دی۔بریفنگ میں سلیم لابر ایم پی اے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی،ڈی جی ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید اور ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل طاہر محمود بھی موجود تھے۔ایم پی اے سبین گل نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر شہر کے معروف چوکوں اور چوراہوں کو سجایا جائے گا،آزادی کے حوالے سے یونیورسٹی سٹوڈنٹس کی طرف سے وال پینٹنگ کی جائے گی،ملتان آرٹس کونسل میں مشاعرے کا انعقاد کیا جائے گا،بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کی ترویج کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ جشن آزادی کی تقریبات کے دوران موسم گرما امن میلہ کا بھی انعقاد کیا جائے گاجس کے ذریعے پرامن پاکستان کا سافٹ امیج دنیا تک پہچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث تقریبات محدود کر دی ہیں،ان تقریبات میں ہم شہریوں کو بھرپور انٹرٹیمنٹ فراہم کریں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر الزمان قیصرانی نے کہا کہ موسم گرما امن فیسٹیول کی مناسبت سے نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں تمام محکمے اپنے سٹالز لگائیں گے۔اس کے علاوہ ملتان کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے والی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

جشن آزادی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -