زراعت کے حوالے سے مسائل کا سائنسی بنیادوں پر حل چاہتے ہیں،اسد قیصر

زراعت کے حوالے سے مسائل کا سائنسی بنیادوں پر حل چاہتے ہیں،اسد قیصر

  

  اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ زرعی ملک کے باوجود بہت مشکلات ہیں، ہمیں زراعت کی بہتری کیلئے اقدامات کر نے ہونگے،زراعت کے حوالے سے مسائل کا سائنسی بنیادوں پر حل چاہتے ہیں، زراعت کی بہتری کیلئے ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔خصوصی زرعی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہوا جس میں وفاقی وزیر فہمیدا مرزا، یوسف تالپور، ارباب شیر علی سمیت اعلی حکام شریک ہوئے۔ اسد قیصر  نے کہاکہ وزیراعظم زراعت کی بہتری کیلئے اقدامات کرنا چاہتے ہیں،خوشی ہے کہ تمام جماعتیں سیاسی اختلافات دور کر کے زراعت کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے دوران جو مسائل زراعت کے حوالے سے آئے ان کو حل کرنے کی کوشش کی گئی،وزیر اعظم زراعت پر بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے زراعت پالیسی بنانے کیلئے جامع رپورٹ طلب کی ہے،زرعی ملک ہوتے ہوئے ہم اناج باہر سے منگوائیں قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی میں خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کی رپورٹ پیش کی گئی اور یہ رپورٹ کمیٹی کی کنوئینر شاندانہ گلزار نے پیش کی۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ اول -