سوشل میڈیا پرحضور ؐکی شان میں گستاخانہ پوسٹ پر پاکستان کا شدید احتجاج 

  سوشل میڈیا پرحضور ؐکی شان میں گستاخانہ پوسٹ پر پاکستان کا شدید احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)بھارت میں سوشل میڈیا پرحضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخانہ پوسٹ معاملے پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں کیخلاف نفرت کا عکاس ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنے شدید احتجاج اور تحفظات سے بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت میں ہندو انتہاء پسند نے سوشل میڈیا پر نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کی، سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واقعہ بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں کیخلاف نفرت کا عکاس ہے۔
 شدید احتجاج 

مزید :

صفحہ اول -