سیالکوٹ، سابق صدر چیمبر کے صاحبزادے کی او لیول امتحان میں امتیازی پوزیشن

سیالکوٹ، سابق صدر چیمبر کے صاحبزادے کی او لیول امتحان میں امتیازی پوزیشن

  

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) سابق صدر سیالکوٹ چیمبر زاہد لطیف ملک کے صاحبزادے دی سٹی سکول کے ہونہار طالب علم فہد زاہد ملک نے کیمبرج او لیول امتحان میں 2A*اور ونAحاصل کر کے والدین، اساتذہ، سکول انتظامیہ اور اہلیان سیالکوٹ کا سر مزیدفخر سے بلند کر دیا ہے۔ ہونہار طالب علم فہد زاہد ملک نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے یہ مقام میرے والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی کاوشوں و محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ میں یونہی اپنی تمامتر توانائیاں خلو ص ونیت سے حصول علم کی خاطر وقف کرتے ہوئے اپنے والدین، اساتذہ اور پاکستان کا نام روشن کرنے کی خاطر کوئی کسر نہ اٹھا رکھوں گا۔دریں اثناء ماہر تعلیم شہزاد ابریز خان ایڈ ووکیٹ،ماہر تعلیم عبدالرزاق خان، بیرسٹر وقاص ابریز خان ایڈ ووکیٹ،ینگ موٹیویشنل اسپیکر انجینئر جواد ابریز خان ایڈ ووکیٹ سمیت سیاسی و سماجی، کاروباری اور تعلیمی شخصیات نے سابق صدر سیالکوٹ چیمبر زاہد لطیف ملک کو انکے صاحبزادے ہونہار طالب علم فہد زاہد ملک کی بہترین و شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید نیک تمناوں کا اظہار کیا۔   

امتیاز پوزیشن

مزید :

صفحہ اول -