فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 4 پروازیں چلانے کا اعلان

 فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 4 پروازیں چلانے کا اعلان

  

 اسلام آباد (این این آئی)قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 4 پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پروازیں 15 سے 30 اگست کے درمیان چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد اور پیرس کے درمیان 4 پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت 16 اور 30 اگست کو اسلام آباد سے جبکہ 15 اور 29 اگست کو پیرس سے پروازیں چلائی جائیں گی۔

پی آئی اے

مزید :

صفحہ اول -