پاک افغان بارڈر با ب دوستی گیٹ کو دوطرفہ ٹریڈ کیلئے کھول دیا گیا، پیدل آمدورفت تاحال بند
چمن (آ ن لائن)پاک افغان بارڈرباب دوستی گیٹ کو دوطرفہ ٹریڈ کیلئے کھول دیا گیا سرحد کے دونوں اطراف گاڑیوں کا رش،جبکہ پیدل آمد ورفت تاحال بندپاک افغان بارڈر حکومتی کمیٹی،چیمبر آف کامرس اورآل پارٹیز تاجر اتحادکے ساتھ مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا تفصیلات کے مطابق چمن پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ کو تجارت کیلئے دوطرفہ طور پر کھول دیا گیا جس سے مال بردارٹرک اور کینٹینرز افغانستان سے پاکستان اور پاکستان سے افغانستان داخل ہوئے پاک افغان بارڈر کے حوالے سے گزشتہ روز صوبائی کمیٹی اور چمن مذاکراتی کمیٹی جس میں آل پارٹیز،چیمبرآف کامرس،انجمن تاجران،اور لغڑی اتحادکے مابین میٹینگ ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کیلئے کھول دیا جائے گاجبکہ صوبائی کمیٹی نے مذاکرات میں پیدل آمد رفت کیلئے ہفتے میں 4روز پراسرارکیا تھا کہ جب تک کروناوائرس سے حالات معمول آنے تک اور اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا صوبائی کمیٹی کے پیدل آمدرفت کے حوالے سے اس فیصلے کو چمن دھرنا کمیٹی نے مسترد کرتے ہوئے 4روز کی بجائے پورا ہفتہ کھولنے کا مطالبہ کیا جس پر حکومت کی جانب سے فیصلہ متوقع ہے جبکہ پاک افغان بارڈرٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے مکمل طور پر کھلا رہا جس سے بارڈر کے دونوں اطراف مال بردارٹرکوں اورکینٹینرز کا رش لگ گیا اور افغانستان سے پاکستان اور پاکستان سے افغانستان ٹرکوں اور کینٹینرز کے داخلے کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ پیدل آمدو رفت تاحال مکمل طور پر بند جس سے سرحد کو دونوں اطراف عوام کو شدید مشکلات کاسامنا،چمن کے عوام نے حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارت کے ساتھ ساتھ سرحد کو پیدل آمدرفت کیلئے بھی جلد سے جلد کھولا جائے جس سے عوام کا روزگار بحال ہوجائے۔
پاک افغان بارڈر