نیب نے مریم نواز کے ماموں زاد بھائی کو17اگست کو طلب کرلیا

نیب نے مریم نواز کے ماموں زاد بھائی کو17اگست کو طلب کرلیا

  

 لاہور(آن لائن) نیب نے مریم نواز کے ماموں زاد بھائی کو17اگست کو طلب کرلیا محسن لطیف کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس میں طلب کیا گیا ہے  انکوائری کیلئے شہباز شریف  اوقاف اور ایل ڈی اے افسران سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ذرائع نیب کے مطابق نیب نے ن لیگی رہنماء  محسن لطیف کو17اگست کو طلب کرلیا ہے  سابق ایم پی اے محسن لطیف مریم نواز کے ماموں زاد بھائی ہیں محسن لطیف کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس میں طلبی کا نوٹس ارسال کیا ہے  اس انکوائری میں سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف، اوقاف اور ایل ڈی اے افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ  ان سب نے ملی بھگت سے اربوں روپے کی پراپرٹی کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کر کے مالی اور سیاسی فائدہ کیلئے استعمال کیا گیا  جس سے ملک کے خزانہ کے اربوں روپے کا نقصان ہوا محکمہ اوقاف سے سرکاری زمین کی فروخت کی تفصیل طلب کر لی گئی ہے۔ اربوں روپے کی 30 کنال سرکاری اراضی 900 روپے فی مرلہ کے حساب سے مالکانہ حقوق پر دی گئی۔

محسن لطیف طلبی 

مزید :

صفحہ آخر -