شراب لائسنس معاملہ ، دوسرا وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آ گیا ، کونسی شخصیت ہے ؟ بڑی خبر آ گئی 

شراب لائسنس معاملہ ، دوسرا وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آ گیا ، کونسی شخصیت ہے ؟ ...
شراب لائسنس معاملہ ، دوسرا وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آ گیا ، کونسی شخصیت ہے ؟ بڑی خبر آ گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف شراب لائسنس سے متعلق تحقیقات نیب میں جاری ہے اس حوالے سے بتایا جارہاہے کہ سابق ڈی جی ایکسائز اکر م اشرف گوندل اور سابق پرنسپل سیکریٹری راحیل احمد وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکریٹر ڈاکٹر راحیل احمد کو نیب کی جانب سے آج گیارہ بجے دوبارہ طلب کیا گیاہے ، آج وہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے ۔ ڈاکٹر راحیل احمد نے بیان دیا تھا کہ وزیراعلیٰ آفس اور محکمہ ایکسائز کی نے ریکارڈمانگنے کے باوجود نہیں دیاہے ۔نیب کی جانب سے گزشتہ روز ڈاکٹر راحیل احمد کو ریکارڈ دیا گیا تھا ۔انہوں نے اپنے بیان میں انکشاف کیا تھا کہ وہ جوبھی کرتے رہے عثمان بزدار کی ہدایت پر ہی کیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار شراب لائسنس معاملے میں جاری تحقیقات کے پیش نظر نیب لاہور میں پیش ہوئے جہاں انہیں سوالنامہ فراہم کیا گیا اور ان سے پونے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ گزشتہ روز سابق ایکسائز ڈی جی کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا تھا ۔اکر م اشرف گوندل نے نیب کو دیئے گئے اپنے بیان میں اعتراف کیاہے کہ ”وزیراعلیٰ آفس کو بتایا تھا کہ تمام این او سی مکمل نہیں ہیں اور شراب کا این او سی غیر قانونی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری راحیل احمد صدیقی کی جانب سے دبا? آنے پر دستخط کیے اور شراب کا لائسنس جاری کیا۔مجھ سے دباو ڈال کر دستخط کروائے گئے۔“

مزید :

قومی -